1
کھانا کھاتے وقت چند چیزیں مستحب ہیں: ١۔ کھانا کھانے سے پہلے دونوں ہاتھ دھوئے۔ ٢۔ کھانا کھانے کے بعد ہاتھ دھو کر رومال سے خشک کرے۔ ٣۔ میزبان سب سے پہلے شروع کرے اور سب سے آخر ختم کرے۔ کھانا کھانے سے پہلے میزبان ہاتھ دھوئے۔ اس کے بعد وہ شخص جو اس کے دائیں طرف بیٹھا ہے اور اسی طرح دھوتے جائیں یہاں تک کہ نوبت اس شخص تک پہنچے جو اس کے بائیں طرف بیٹھا ہے اور کھانا کھانے کے بعد سب سے پہلے وہ شخص ہاتھ دھوئے جو میزبان کے بائیں طرف ہے۔ اسی طرح دھوتے جائیں یہاں تک کہ میزبان کے دائیں طرف بیٹھنے والے کی نوبت آئے۔ ٤۔ کھانے کی ابتدائ میں بسم اللہ کہے۔ البتہ اگر ایک دسترخوان پر کئی قسم کے کھانے ہوں تو ہر کھانا کھاتے وقت بسم اللہ کہنا مستحب ہے۔ ٥۔ دائیں ہاتھ سے کھانا کھائے۔ ٦۔ تین یا تین سے زیادہ انگلیوں کے ساتھ کھانا کھائے اور دو انگلیوں سے نہ کھائے۔ ٧۔ اگر چند آدمی ایک دسترخوان پر بیٹھے ہوں تو ہر شخص اپنے سامنے پڑے ہوئے کھانے سے کھائے۔ ٨۔ چھوٹے چھوٹے لقمے اٹھائے۔ ٩۔ دسترخوان پر زیادہ دیر بیٹھے اور کھانا کھانے میں طول دے۔ ١٠۔ کھانا خوب چبائے۔ ١١۔ کھانے کے بعد حمد خدا بجالائے۔ ١٢۔ انگلیوں کو چاٹے۔ ١٣۔ غذا کے بعد خلال کرے، البتہ انار ، ریحان اور نے کی لکڑی اور کھجور کے پتوں سے خلال نہ کرے۔ ١٤۔ دسترخوان سے باہر جو ٹکڑے گریں انہیں جمع کرکے کھالے، البتہ اگر بیابان میںکھارہا ہے تو مستحب ہے جو کچھ گرے وہ پرندوں اور جانوروں کے لئے رہنے دے۔ ١٥۔ اول صبح اور سر شام کھانا کھائے اور دن کے وسط اور رات کے وسط میں کھانا نہ کھائے۔ ١٦۔ کھانا کھانے کے بعد چت لیٹے اور دایاں پاو ں بائیں پاو ں پر رکھے۔ ١٧۔ کھانے کی ابتدائ اور آخر میں نمک کھائے۔ ١٨۔ پھل کو کھانے سے پہلے دھولے۔
|