1
غصب یہ ہے کہ انسان بطور ظلم کسی کے مال یا حق پر اپنا تسلط جمالے اور غصب گناہاں کبیرہ میں سے ایک ہے کہ اگر کوئی اسے انجام دے تو قیامت کے دن وہ سخت عذاب میں مبتلا ہو گا۔ حضرت رسول اللہ ۰ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص کسی کی ایک بالشت زمین غصب کرے تو قیامت کے دن اس مقدار زمین کے سات طبقے بطور طوق اس کی گردن میں ڈال دئے جائیں گے۔
|