• صارفین کی تعداد :
  • 528
  • 8/26/2011
  • تاريخ :

طرابلس پرانقلابيوں کا قبضہ اور زوارہ پر قذافي کے فوجيوں کي گولہ باري

لیبیا

موصولہ رپورٹ کے مطابق تين دن قبل انقلابيوں کے کنٹرول ميں آنے والے شہر زوارہ کا قذافي کے حامي فوجيوں نے محاصرہ کر ليا ہے اور وہ چاروں طرف سے اس پر گولہ باري کر رہے ہيں-

زنتان کے علاقے ميں فوجي کارروائيوں کے کو آر ڈي نيٹر عبدو سالم نے بتايا ہے کہ زوارہ شہر پرتين دن قبل ليبيا کے باغيوں کا قبضہ ہو گيا تھا اور اسي وقت سے قذافي کے حامي فوجيوں نے اس شہر پر اپنے حملے شروع کر ديئے تھے- انہوں نے بتايا کہ زوارہ ميں موجود انقلابيوں نے زنتان اور اس کے قرب و جوار کے علاقوں ميں موجود انقلابيوں سے رابطہ کرکے ہتھيار اور گولہ بارود بھيجے جانے کي درخواست کي ہے-

ادھر ليبيا کے ايک سياسي کارکن خليل سواليم نے کہا ہے کہ اب جبکہ طرابلس ميں معمر قذافي کي کوئي حکمراني نہيں ہے اور اقتدار انقلابيوں کے ہاتھ ميں آ گيا ہے، قومي عبوري کونسل کو، امن و امان کے قيام ميں انقلابيوں کے ساتھ تعاون کرنا چاہيے- انہوں نے اپنے ملک ميں غير ملکي مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب غير ملکي فريقوں کي زميني مداخلت کي کوئي ضرورت نہيں ہے-

خليل سواليم نے امن و امان کے قيام کے ليے قومي عبوري کونسل کے ساتھ عوام کے تعاون کي خبر دي اور کہا کہ قذافي حکومت کي سرنگوني کے بعد کے مرحلے ميں ملک کے امور کو منظم کيا جانا چاہيے خاص طور پرامن و امان قائم کرنے کے ليے کوشش کي جاني چاہيے