• صارفین کی تعداد :
  • 640
  • 8/7/2011
  • تاريخ :

ہندوستان: ولي پور ميں پينسٹھ سال بعد اللہ اکبر کي صدا

ولی پور کی مسجد

ہندوستان کي رياست پنجاب کے شہر لدھيانہ کے علاقے ولي پور کي مسجد کے اسپيکروں سے پينسٹھ سال کے بعد اللہ اکبر کي آواز بلند ہوئي-

ابنا: اطلاعات کے مطابق اس علاقے ميں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درميان اختلافات ختم ہونے کے بعد ولي پور کي مسجد مسلمانوں کے حوالے کر دي گئي اور يکم ماہ رمضان کو پينسٹھ سال کے بعد اس مسجد کے اسپيکروں سے اللہ اکبر کي آواز بلند ہوئي-

ہندوؤں اور مسلمانوں کے درميان اختلاف کي وجہ سے يہ مسجد پينسٹھ سال تک بند رہي اور اور اب يہاں سے آذان کي آواز نے اسے نئي زندگي عطا کي ہے-

مسلمانوں نے چار گھنٹے تک اس مسجد کي صفائي کي اور اس کے بعد يہاں مغرب اور عشا کي نماز ادا کي گئي-