• صارفین کی تعداد :
  • 740
  • 8/4/2011
  • تاريخ :

پاراچنار ميں نئي جنگ چھيڑنے کي سازشيں

پاراچنار
پاراچنار: لوئرکرم ميں دہشت گردوں کي فائرنگ سے بچے سميت 3 افراد شہيد مسلح دہشتگردوں نے لکڑياں کاٹنے والے شيعہ باشندوں پر اندھادھند فائرنگ کر دي، جس کے نتيجے 10 سالہ بچے سميت 3 افراد شہيد اور ايک زخمي ہوگيا-

ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلح دہشتگردوں نے گھر کے لئے لکڑياں کاٹنے والے شيعہ باشندوں پر مشين گنوں سے فائرنگ کر دي، جس کے نتيجے ميں جميل حسين، احمد حسين اور باسط حسين موقع پر شہيد جبکہ ٹريکٹر ڈرائيور ابرار حسين شديد زخمي ہو گيا- اس دوران ٹريکٹر پر سوار افراد نے بھي جوابي فائرنگ کي تاہم دہشتگرد فرار ہو گئے-

اطلاعات کے مطابق علاقے کے شيعہ باشندے لکڑياں کاٹ کر ٹريکٹروں ميں اپنے گاوءں لا رہے تھے کہ اس دوران جنگل ميں چھپے ہوئے مسلح دہشتگردوں ان پر فائرنگ کھول دي-

دہشتگردوں کي فائرنگ سے شہيد ہونے والے 10 سالہ بچے باسط حسين ايک مقامي اسکول ميں دوسري جماعت کے طالب علم تھے-

کم سن بيٹے کے قتل کي خبر سن کر والدين پر غشي کے دورے پڑنے لگے اور پورے گاؤں ميں کہرام مچ گيا-