• صارفین کی تعداد :
  • 894
  • 4/27/2011
  • تاريخ :

سبی، مسافر کوچ کو آگ لگادی گئی، 4 بچوں سمیت 14 افراد زندہ جل گئے

پاکستان

سبی( نامہ نگار) سبی کے قریب نامعلوم افراد نے پشاور سے کوئٹہ آنیوالی مسافر کوچ کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

ابنا:  جس کے نتیجے میں 4 بچوں اور 2 خواتین سمیت 14 افراد جل کر ہلاک جبکہ اور15 زخمی ہوگئے ہلاک وزخمیوں میں زیادہ ترعورتیں و بچے شامل ہیں تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنیوالی مسافر کوچ رات ایک بجے کے قریب سبی بائی پاس پر ایک ہوٹل پر رکی جہاں کچھ مسافرکھانا کھانے کیلئے اتر گئے جبکہ خواتین و بچوں سمیت کچھ مسافرکوچ میں سوئے ہوئے تھے عینی شاہدین کے مطابق اس دوران دوموٹرسائیکل پر سوار نامعلو م افراد وہاں آئے اور کوچ میں گھس کر پٹرول چھڑ کا اور اسے آگ لگاکرفرار ہوگئے آگ نے آناً فاناً کوچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور چاربچوں سمیت 12 افراد آگ میں جھلس کر ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کوچ سے 12 جھلسی ہوئی لاشوں اور 15 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے حادثے کی خبر سنتے ہی سبی سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور ڈاکٹروں کو گھروں سے بلالیا گیا

ڈی سی سبی نصیر احمد ناصر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان دو موٹرسائیکلوں پر آئے اور کوچ کو نذرآتش کرنے کے بعدفرار ہوگئے جھلسے ہوئے افراد میں 4 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ہے اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔