• صارفین کی تعداد :
  • 857
  • 4/12/2011
  • تاريخ :

بحرین کل میں انتفاضہ اللہ اکبر جاری ہے

بحرین


کل رات کو بحرین کے مختلف علاقے اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونجتے رہے اور لوگوں نے اپنے جائز مطالبات پر زور دیتے ہوئے اللہ اکبر کی صدائیں غاصب اور قابض خاندانوں نیز مجرم عالمی ضمیر کی بہری سماعتوں تک پہنچادیں۔


اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، اللہ اکبر کی صدا بحرین پر آل خلیفہ کے مظالم اور اس خاندان کی ذلیلانہ درخواست پر بیرونی افواج کے قبضے کے بعد سے انقلابی عوام کے مؤثر ترین معنوی ہتھیار کا کردار ادا کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ بحرینی عوام "ہفتہ آزادی" منا رہے ہیں جس کی مناسبت سے اللہ اکبر کے نعروں کے اوقات میں اضافہ ہوگیاہے۔

اللہ اکبر کی صدا بحرینی عوام کے انقلاب کے دوام کی علامت ہے اور اللہ اکبر کا نعرہ ظلم و جارحیت کے خلاف سب سے بلند فریاد کا نام ہے۔

بحرینی عوام نے اللہ کے کبریائی مقام کا سہارا لے کر ظلم کے خلاف اپنی مہذب ترین انقلابی تحریک کو جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے۔

ایمرجنسی کے نفاذ کے ساتھ ہی گذشتہ ایک مہینے سے انتفاضہ اللہ اکبر کا آغاز ہوچکا ہے جس میں روزبروز اضافہ ہوا ہے۔

پرسوں رات اللہ اکبر کے ساتھ ساتھ "یاحسین" کے نعرے پورے بحرین سے سنائی دے رہے تھے اور عوام نعروں کے ضمن میں آل خلیفہ خاندان کی سرنگونی اور آل سعود کے فوری انخلاء کا مطالبہ کر رہے تھے۔