• صارفین کی تعداد :
  • 1014
  • 3/6/2011
  • تاريخ :

طالبان نے پاکستان کے علاقے درہ آدم خیل میں لڑکوں کے اسکول کو تباہ کردیا ہے

درہ آدم خیل

پاکستان کے نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں طالبان شدت پسندوں نے لڑکوں کے ایک اور سکول کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق جمعہ اور سینچر کی درمیانی رات نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل کے گاؤں جاواکئی اسماعیل خیل میں طالبان نے لڑکوں کے ایک سرکاری ہائی سکول کو نشانہ بنایا۔اس حملے میں  اسکول کےچار کمرے اور برآمدہ مکمل طور پر تباہ ہوگیاجبکہ دھماکے سے سکول کی چار دیواری کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں چالیس کے قریب سکول، بنیادی صحت کے مراکز اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کو تباہ کیا جاچکا ہے۔ اِن دھماکوں کی وجہ سے ہزاروں طلبہ تعلیم کے حصول سے محروم ہوچکے ہیں۔