• صارفین کی تعداد :
  • 1180
  • 3/6/2011
  • تاريخ :

جعلی ڈگری اسکینڈل؛ کالعدم ٹولے کے خلیفہ عبدالقیوم کے خلاف مقدمہ درج

خلیفہ عبدالقیوم

پشاور ہائی کورٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کو کالعدم سپاہ صحابہ کے ر کن خیبر پختونخواہ اسمبلی خلیفہ عبد القیوم کے خلاف جعلی ڈگری جمع کرانے اور اُس پر الیکشن لڑنے کے حوالے سے جال سازی کا مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ابنا: کے مطابق عدالت کے حکم پرکالعدم سپاہ صحابہ کے سٹی ایم پی اے خلیفہ عبدالقیوم کیخلاف جعلی ڈگری اسکینڈل پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ کالعدم سپاہ صحابہ سے وابستہ خلیفہ عبدالقیوم نے ایک تعلیمی ادارے کی جعلی ڈگری الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی جس کا ریکارڈ ہائر ایجو کیشن کمیشن کے پاس نہیں تھا جس پر الیکشن کمیشن نے سپاہ صحابہ کے دہشت گرد رکن اسمبلی خلیفہ عبد القیوم کی رکنیت منسوخ کر دی تھی جبکہ ہائی کورٹ پشاور نے جعلی ڈگری ثابت ہونے پر پولیس کو سٹی ایم پی اے خلیفہ عبدالقیوم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔ الیکشن کمشنر احمد نواز کی تحریری درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے سٹی ایم پی اے خلیفہ عبدالقیوم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ جعلی دہشت گرد ملا خلیفہ عبد القیوم ڈیرہ اسماعیل خان دہشت گردی کے بہت سے واقعات میں ملوث ہے اورڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والی شیعہ اور برہلوی مسلمانوں کے قتل عام میں بھی اہم کردار ہے جبکہ یہ دہشت گرد جال ساز مولوی جمیعت علماء اسلام کے سر براہ فضل الرحمن کا بھی قریبی دستِ راست کہا جاتا ہے اور سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کا اہم معاون ہے۔