• صارفین کی تعداد :
  • 1196
  • 1/23/2011
  • تاريخ :

سعودی مفتی: دہشت گرد شیطان کے پیروکار ہيں

سعودی عرب میں دہشت گردی

سعودی عرب کے وفاق علماء کے ایک سرکردہ رکن نے دہشت گرادنہ حملے کرنے والوں کو شیطان کا پیرو قراردیا ہے

ابنا: سعودی عرب کے وفاق علماء کے رکن شیخ فوزان صالح نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے نہ صرف یہ کہ جہاد نہيں ہیں بلکہ جو اس طرح کے حملے کرتے ہيں وہ شیطان کے پیرو ہيں۔

شیخ فوزان نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ جو مسلمان خدا اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے اسے اپنے کو ہلاک نہیں کرنا چاہئے ۔ انھوں نے کہا کہ آج جو تشدد آمیز کاروائیاں ہو رہی ہيں اور جنھیں جہاد کا نام دیا جا رہا ہے وہ تخریبی عمل ہے ۔ سعودی عرب کے اس عالم دین نے کہاکہ جہاد کے واجب ہونے کی کچھ شرطیں ہوتی ہيں اور اس کے اپنے احکام اور تقاضے ہوتے ہيں بنابریں جو کچھ آج ہورہا ہے وہ جہاد نہيں بلکہ تخریبی کاروائی ہے اور لوگوں کا ناحق قتل عام کیا جا رہا ہے ۔ سعودی عرب کےعالم دین شیخ فوزان نے اسی طرح مصر کے شہر اسکندریہ کے کلیسا میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ بم دھماکے کی بھی مذمت کی اور اسے خیانت قراردیا.  

واضح رہے کہ دنیا بھر میں زیادہ تر دہشت گردوں کا تعلق  سعودی برانڈ آف اسلام سے ہے جس کے بارے میں متعدد بار مختلف علمااور دانشوروں نے گفتگو کی ہے یہاں تک کہ مختلف ممالک میں اس قسم کے برانڈ آف اسلام کی ترویج پر پابندی لگایی گئی ہے۔