• صارفین کی تعداد :
  • 855
  • 1/6/2011
  • تاريخ :

پاکستان کی طرف سے ڈرون حملوں کی مخالفت نمائشی ہے

وحید مژدہ

افغانستان کے ایک سیاسی مبصر نے پاکستانی حکام کی جا نب سے ڈرون حملوں کی مخالفت کو نمایشی اور فریب قرار دیا ہے۔

ابنا: ریڈیو تہران کی دری سروس کے مطابق وحید مژدہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قبائيلی علاقوں پرڈرون حملے پاکستانی حکام کی ھماہنگي سے ہوتےہیں اور انکی مخالفت فقط نمایشي ہے تاکہ وہ اس طرح سے رائے عامہ کو خاموش رکھ سکیں۔

وحید مژدہ نے ڈرون حملوں کے بارے میں پاکستانی حکام کی متضاد باتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئي ایس آئي امریکہ کو ڈرون حملوں کی اطلاعات فراہم کرتی ہے جس کے بعد امریکی ڈرون حملے کرتے ہیں۔

 وحید مژدہ نے کہا کہ پاکستان کے قبائیلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملوں سے پاکستانی عوام اور دیگر اسلامی ملکوں کی رائے عامہ کے نزدیک امریکہ سے شدید نفرت ہوتی جارہی ہے ۔