• صارفین کی تعداد :
  • 2101
  • 5/3/2008
  • تاريخ :

ایران پر ہونے والے کسی بھی ممکنہ حملے کا پوری طاقت سے جواب دیا جاۓ گا : احمد خاتمی

آیت اللہ سید احمد خاتمی

تہران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے زور دے کر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی دفاعی ڈاکٹرین کے مطابق اپنی سرزمین پر ہونے والے کسی بھی ممکنہ حملے کا پوری طاقت سے جواب دے گا۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے آج تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی سے اب تک ایران نے کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کیا ہے اور ایران کی دفاعی ڈاکٹرین میں دوسروں پر حملے کی کوئی گنجائش نہیں ہے لیکن وہ اپنی سرزمین پر کسی بھی ممکنہ حملے کے مقابلے میں پوری قوت کے ساتھ ڈٹا ہوا ہے ۔ سید احمد خاتمی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ کہ امریکہ نے گزشتہ پچاس برسوں میں پچیس سے زیادہ ممالک پر بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر حملے کۓ ہیں کہا، کہ اگر امریکہ اور اسرائیل کے حکام نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کا کوئی غیر روائتی اقدام انجام دیا تو ایرانی عوام ان کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے ایران کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت کۓ جانے پر مبنی امریکہ کے پرانے اور بے بنیاد الزامات کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ ان الزامات سے امریکہ کا مقصد غاصب صیہونی حکومت کے واضح دفاع پر مبنی اپنی حمایت پر پردہ ڈالنا ہے ۔ خطیب نماز جمعہ تہران نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کی نسل کشی کے درپے ہیں۔

 

متعلقہ تحریریں: 

  ایران کو دھمکی دینا اسرائیل کے بس کی بات نہیں ۔وزیردفاع

  اسلام مخالف سازشوں کا مرکز امریکہ

  امریکی حکومت کو دہشت گردی کے حامیوں میں سرفہرست ہونا چاہیے، ہوگو