• صارفین کی تعداد :
  • 1040
  • 6/6/2010
  • تاريخ :

ایرانی سپاہ پاسداران کی بحریہ ،غزہ کے لئے امدادی سامان لے جانے والے قافلوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ میں ولی فقیہ کے نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ غزہ کے لئے امدادی سامان لے جانے والے قافلوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئےتیارہے اور اسرائیل کو عالمی برادری کی توہین کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین علی شیرازی نے مہر کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ غزہ کے لئے امدادی سامان لے جانے والے قافلوں کو اسکارٹ فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے اور اسرائیل کو عالمی برادری کی توہین کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی انھوں نے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام کا دفاع آج ہر انسان پر لازم ہے اور اس سلسلے میں ایرانی بحریہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے انھوں نے کہا کہ اسرائیلی بحریہ کو آزاد سمندر میں امدادی قافلوں پر قبضہ اور ان پر وحشیانہ حملہ کرنے کی اجزت نہیں دی جائے گی انھوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی غزہ کے لئے امدادی قافلوں کو سکیورٹی او تحفظ فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے انھوں نے کہا کہ اگر مقام معظم رہبری اس سلسلے میں حکم فرمائیں تو ایرانی بحریہ اپنی تمام طاقت و قدرت کے ساتھ  اس سنگین ذمہ داری کو احسن طریقہ سے انجام دے سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی